ٹوٹل فٹ بال ٹیم نے لیژر لیگس کارپوریٹ لیگ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:07

ٹوٹل فٹ بال ٹیم نے لیژر لیگس کارپوریٹ لیگ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) لیژر لیگس کے زیر اہتمام پہلی کارپوریٹ لیگ کا ٹائٹل ٹوٹل فٹ بال کلب نے اپنے نام کر لیا۔ ایس اینڈ پی کو دوسری اور پی ڈبلیو سی کو تیسری پوزیشن ملی۔ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ایکون سیون کے ارسلان اور کے پی ایم جی کے کپتان اویس نے مشترکہ طور پر اپنے نام کیا۔ ڈسکریٹ لوگیس کو آخری پوزیشن ملی۔

تاہم انہیں ٹیراڈیٹا کے ہمراہ فیئر پلے ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹوٹل فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری نقاش ملک نے چیئرمین ورلڈ گروپ، پیرنٹ کمپنی آف لیثرر لیگس محمود ٹرنک والا کا ایک پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ لیگ میں کارپوریٹ ٹیموں نے اپنی بھرپور شرکت اور عمدہ ڈسپلن سے لیثرر لیگس کے کارپوریٹ ایونٹ کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور مجھے امید ہے کہ جب ہمارا دوسرا ایڈیشن کا انعقاد ہوگا تو شریک ٹیموں کے ہمرادہ دیگر کارپوریٹ ٹیمیں لیثررلیگس کے ساتھ باہم شیرو شکر ہو کر فٹ بال کے فروغ میں انقلابی تبدیلیاں رونما کرنے میں ٹرنک والا فیملی کے ساتھ اپنا بھرپور کردار اور تعاون پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :