چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی مستعفی

طاہرمحمود کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کافیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:42

چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی مستعفی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی مستعفی ہو گئے۔حکومت نے طاہرمحمود کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کافیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت حسین عباسی نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے جبکہ شوکت حسین عباسی بطورکمشنر ایس ای سی پی کام کرتے رہیں گے۔

جس کے بعد حکومت نے طاہرمحمود کوقائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہرمحمود کی تقرری کا نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اس حوالے سے چئیرمین ایس ای سی پی کو انکے عہدے سے پہلے ہی بر خاست کر دیا تھا ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں تعینات کیا گیا تھا۔تاہم چئیرمین ایس ای سی پی شوکت حسین عباسی نے عہدے ہٹائے جانے کے باوجود اپنے عہدے پر کام جاری رکھا ہوا تھا۔