پی پی اپنے شہداء کا خون راہیگاں نہیں جانے دے گی، مولا بخش چانڈیو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:12

پی پی اپنے شہداء کا خون راہیگاں نہیں جانے دے گی، مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو شہداء سانحہ کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی اپنے شہداء کا خون راہیگاں نہیں جانے دے گی ، ڈسٹرکٹ کونسل لان میں پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جہاں قرآن خوانی کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ہمارے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو نے تختہ دار پر سولی کو چومنا قبول کیا لیکن سر نہیں جھکایا انہوں نے اقتدار میں رہ کر بھی عوام کے مسائل حل کئے اور دنیا سے رخصت ہو ہونے کے باوجود بھی عوام کے دلوں زندہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو کارساز پر ہی مارنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن جیالوں نے قربانی دی اور محترمہ محفوظ رہیں تاہم قاتلوں و ظالموں نے انہیں اپنے راستے سے ہٹادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے جمہوریت کے لیے قربانی دیں اور جیالے آج بھی جمہوریت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور جمہوریت کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ان کے بنیادی حقوق ادا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

تعزیتی جلسہ سے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی ، جنرل سکریٹری علی محمد سہتو ، سکریٹری اطلاعات احسان ابڑو ا ور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی-