وزیراعلی پنجابٰ سے روسی وفد کی ملاقات ، تعلیم، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیف سٹی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے، عثمان بزدار اب روایتی طریقے سے کام نہیں ہوگا، تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گے ،دوطرفہ تعاون کو عملی شکل دی جائیگی چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت، روسی وفدکی وزیراعلیٰ کو ماسکو کے دورے کی دعوت روس کے ساتھ تعلقات کو مفید معاشی روابط میں بدلنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائینگے، بہترین سہولتیں دی جائینگی ہم پنجاب کیساتھ ہر طرح کا تعاون کرنا چاہتے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھی تیار ہیں، روسی وفد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:12

وزیراعلی  پنجابٰ سے روسی وفد کی ملاقات ، تعلیم، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ..
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گذشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں روس کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی وفد نے تعلیم، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیف سٹی پراجیکٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا، روسی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ماسکو کے دورے کی دعوت بھی دی ، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں اوران تعلقات کو مفید معاشی روابط میں بدلنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے، نئے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے اور پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جائیں گی تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے میدان میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، انہوںنے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی معاشرہ اب آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہم پنجاب کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں اور ان شعبوں میں روس کی معاونت کا کھلے دل سے خیر مقدم کریںگے، انہوںنے کہا کہ روس کے وفد کی جانب سے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیف سٹی پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، روسی وفد کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے، اب روایتی طریقے سے کام نہیں ہوگا بلکہ تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گے اور دو طرفہ تعاون کوفروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی سفارشات کو جلد حتمی شکل دیگی، روسی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنا چاہتے ہیں، پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھی تیار ہیں، روسی وفد کی قیادت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپورٹ اور رشین فیڈریشن سٹیٹ آرگنائزیشن کے انٹرنیشنل جی 2 جی کے سربراہ اوگل کریلوف (Mr. Oleg Krylof) کر رہے تھے، رشین فیڈریشن سٹیٹ آرگنائزیشن کے مشیر یاسر حامد اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادیہ ظہیر کے علاوہ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے�

(جاری ہے)