کراچی، جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہب احمد کی والد انتقال کرگئیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق نائب ناظم شہاب الدین کی اہلیہ اور جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہب احمد کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں ، نماز جنازہ جامع مسجد نایاب لیاقت آباد میں اد اکی گئی ۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے اعزاء واقرباء ، رشتہ دار، اہل محلہ ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مرحومہ کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی برجیس احمد ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈالٹر واسع شاکر ،مسلم پرویز ، محمد اسحاق خان ، محمد اسلام ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سکریٹری کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،عبد الواحد شیخ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ڈپٹی سکریٹریز اقبال چوہدری اور نذیر الحسن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ #