نیب راولپنڈی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے قصور سٹور کے انچارج عدالتی مفرور محمد وقاص اشرف کو گرفتار کر لیا

ملزم کو احتساب عدالت ون اسلام آباد میں زیرسماعت ریفرنس نمبر 15/2017 میں عدالتی مفرور قرار دیا گیا تھا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:17

نیب راولپنڈی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے قصور سٹور کے انچارج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے قصور سٹور کے انچارج عدالتی مفرور محمد وقاص اشرف کو گرفتار کر لیا ،ْ ملزم کو احتساب عدالت ون اسلام آباد میں زیرسماعت ریفرنس نمبر 15/2017 میں عدالتی مفرور قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

این ایف سی ایل قصور سٹور انچارج وقاص اشرف نے یوریا کھاد وصول کئے بغیر میسرز ٹرانس گلوبل کو 5.57 ملین روپے کی قیمت کے 3120 یوریا کے تھیلے وصو ل کرنے پر دستخط کئے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

مذکورہ ملزم چھپا رہا اور کبھی تفتیش کے لئے پیش نہیں ہوا تاہم اسے جمعرات کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائیں۔