Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معتدل ،تعلیم یافتہ، خوشحال اور کل سے بہتر پاکستان ہوگا، پیر نور الحق قادری

مسلم امہ کی قیادت کرنے کی صلاحیت پاکستان کے پاس ہے پہلے سو دن کے ایجنڈے پر حکومت گامزن ہے نظام کو درست کرنے سسٹم میں تبدیلی لانے، تیز تر انصاف لانے کیلیے وزیر اعظم پرعزم ہیں ا س کیلئے سب اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے مخالفین کیلیے سخت رویہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے نہیں ہے جنھوں نے ملک کو لوٹا اور دھوکہ کیا ان سے سختی ہونی چاہئے لوٹا ہوا سرمایہ واپس لیا جائے گا ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مدینہ کی ریاست بطور ماڈل رکھا گیاہے، افپکا کیجانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:31

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معتدل ،تعلیم یافتہ، خوشحال اور کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معتدل ،تعلیم یافتہ، خوشحال اور کل سے بہتر پاکستان ہوگامسلم امہ کی قیادت کرنے کی صلاحیت پاکستان کے پاس ہے پہلے سو دن کے ایجنڈے پر حکومت گامزن ہے نظام کو درست کرنے سسٹم میں تبدیلی لانے، تیز تر انصاف لانے کیلیے وزیر اعظم پرعزم ہیں ا س کیلئے سب اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے مخالفین کیلیے سخت رویہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے نہیں ہے جنھوں نے ملک کو لوٹا اور دھوکہ کیا ان سے سختی ہونی چاہئے لوٹا ہوا سرمایہ واپس لیا جائے گا ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مدینہ کی ریاست بطور ماڈل رکھا گیاہے ان خیالات کاا ظہارانھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں انٹرنیشنل فورم برائے پاکستانی اینکرز وکالم نگار (افپکا) کیجانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فورم کے صدر محمد آصف نور نے خطبہ استبالیہ پیش کیا اور فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پرنیدرلینڈ،مراکش،مصر،نیپال،موریشیئس،شام،یمن،کینیڈا،فرانس،کرغزستان،ازبکستان،افغانستان،کویت کے سفیروں،اقوام متحدہ کے زیلی اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن سے پہلے اور بعد میں جو امید کی کرن قوم کودکھائی تھی جب قوم مایوسی اورنا امیدی کا شکار تھی ایسے میں تحریک انصاف کا ایجنڈا اورویثرن قوم کیلئے نوید بہاربنکر سامنے آیا قوم نے عمران خان کی قیادت میں اس ایجنڈے کو ووٹ دیا یہ یسا ایجنڈا تھا جو قوم کی توقعات تھے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کے وہی ارادے اورعزم ہیں جس کا انھوں نے پہلے اظہار کیا تھا وہ سرکاری میٹنگ میں اپنے ایجنڈ بارے پرعزم ہیں قوم کو جلدخوشخبریاں ملیں گی سو دن کے پروگرام پر مخالفین طنز کرتے ہیں ان کا حق ہے جو کام70 سال میں ۔

نہیں ہوا وہ 70 ددنوں میں کیسے ممکن ہے ا سکے باوجودحکومت پرعزم اورباہمت ہے قوم کومشکل سے نکالے گی ابھی اداروں کا قبلہ درست کرنا ہے انھوںکہا پہلے سو دن کے پلان کے تحت فاٹا کے انضمام بارے اقدامات کئے جا رہے ایک سال میں سو ارب ہونگے اسی طرح دوسرے فنڈز کو ملاکر فاٹا کو سالانہ 125 ارب روپے ملے گا جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا تعمیر وترقی اورخوشحالی کا دور شروع ہو انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کامنصوبہ شرو ع کیا ہے ا س بارے ہر وزارت کو احکامات دیئے جا رہے ہیں۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ کفایت شعاری کا آغاز حکومت کی سطح پروزیر اعظم نے خودشروع کیا جس کے دور روس نتائج برآمد ہونگے انھوں نے کہ مشکلات حل ہونگی یہ ملک بہت ترقی کریگا اور قیامت کی صبح تک آباد رہنا ہی سب اداروں کو ٹاسک دیا گیا ہے قوم کا لوٹا ہوا سرمایہ واپس اسی قوم پر خرچ ہوگامسلم امہ کی قیادت کرنے کی صلاحیت پاکستان کے پاس ہے۔فورم کے سینئر نائب صدر عقیل ترین نے اظہار تشکر پیش کیا۔فورم کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی،فورم کے سیکرٹری انفارمیشن وقار فانی ، سیکرٹری کو آرڈینیشن وقار علی شاہ،محترمہ فرحت آصف ،سعدیہ کمال،وزیر نصرت علی،صدرالدین صدر سمیت دیگرنے شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات