الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر شاہد خاقان عباسی سمیت چار امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:31

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب 7 امیدواروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے تاہم انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت چار امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے زاہد اکرم درانی، این اے 56 سے ملک سہیل خان، این اے 65 سے چوہدری سالک حسین، این اے 69 سے چوہدری مونس الٰہی، این اے 60 سے شیخ راشد شفیق، این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 237 کراچی سے عالم گیر خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

این اے 53 اسلام آباد سے علی نواز اعوان، این اے 63 ٹیکسلا سے منصور حیات خان، این اے 103 فیصل آباد سے علی گوہر اور این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔