یف بی آر نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم جاری کر دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:34

یف بی آر نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار افراد کیلئے ایک علیحدہ اور سادہ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم جاری کر دیا ہے۔ یہ فارم ان تنخواہ دار افراد کیلئے ہے جن کے آمدنی کے دیگر ذرائع بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت تنخواہ، کاروبار، پراپرٹیز سے کرایہ و دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی انکم میں شامل ہے۔ الگ گوشوارے کا فارم صرف ان افراد کیلئے ہے جو مجموعی آمدنی کے 50 فیصد سے زیادہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :