کارساز واقعہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ملک وقوم کے لئے عظیم قربانی کا سنہرا باب ہے،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

جمہوریت کے پروانوں نے قربانیاں دیکر جمہوری جدوجہد کا سنہرا باب رقم کیا ،پیپلز پارٹی جمہوریت کے پروانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریگی ،بیان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:37

کارساز واقعہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ملک وقوم کے لئے عظیم قربانی کا ..
․ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا سانحہ کارساز کے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ سا نحہ کار ساز کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کارساز واقعہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ملک وقوم کے لئے عظیم قربانی کا سنہرا باب ہے۔

اٹھارہ اکتوبر کو آمر اور دہشتگردوں نے گٹھ جوڑ کرکے بینظیر بھٹو شہید کے کاروان جمہودیت پر حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے پروانوں نے قربانیاں دیکر جمہوری جدوجہد کا سنہرا باب رقم کیا ۔جانثاران بے نظیر بھٹو نے اپنی جان دیکر ملک و قوم کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچایا ۔ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا پیپلز پارٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ پیپلز پارٹی پاکستان عوام کو آمرانہ اور انتہاپسند ذہنیت کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیگی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کے پروانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریگی ۔ شہدائے کارساز کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔۔طارق ورک