Live Updates

تحریک انصاف کی رہنما عائشہ وارثی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پارٹی کی سوشل سروسز سندھ کی سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائنر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:13

تحریک انصاف کی رہنما عائشہ وارثی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) تحریک انصاف کی رہنما عائشہ وارثی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، پارٹی کی سوشل سروسز سندھ کی سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائنر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ تحریک انصاف سندھ چیپٹر کی رہنما عائشہ وارثی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی سوشل سروسز سندھ کی سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثی نے حکمراں جماعت کو خیرباد کہتے ہوئے سندھ کی حکمراں جماعت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے خصوصی ملاقات کے موقع پر اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ عائشہ وارثی نے کچھ ماہ قبل ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے حکمراں جماعت سے اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات