لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 84 خو شاب سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی وارث شاد کی نااہلی کے لیے دائر درخواست غیر موثر قرار دے دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:49

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 84 خو شاب سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی وارث شاد کی نااہلی کے لیے دائر درخواست غیر موثر قرار دے کر داخل دفتر کر دی ۔مسٹر جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ناکام امیدوار سردار شجاع محمد خان کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کاظم علی ملک نے بتایا کہ درخواست گزار کا انتقال ہوگیا ہے ایسے میں الیکشن پٹیشن کا جواز نہیں رہتا۔

جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیکر داخل دفتر کر دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وارث شاد آرٹیکل 62،63کے اہل نہیں ، انہوں نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے اور انکو دھاندلی سے جتوا دیا گیا ۔عدالت وارث شاد کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے۔