Live Updates

کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان کی بہتری کی خبر جھوٹ نکلی

پاکستان تاحال کرپٹ ممالک کی فہرست میں 117 ویں نمبر پر موجود جبکہ حالیہ عرصے میں کوئی بہتری بھی دیکھنے کو نہیں ملی، غیر ملکی خبررساں ادارے کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:04

کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان کی بہتری کی خبر جھوٹ نکلی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان کی بہتری کی خبر جھوٹ نکلی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ عرصے میں بغیر کسی بہتری کے پاکستان 117 ویں نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 2 ماہ مکمل ہو چکے ہیں ۔اس سارے عرصے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جہاں اچھے اقدامات اٹھا کر عوام سے داد وصول کی ہے ۔

وہیں مشکل فیصلے بھی کئیے ہیں جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔تاہم وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے پر عزم نظر آتی ہے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔جس کے بعد ایک خبر مقامی اخبار کی زینت بنی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد پاکستان نے کرپٹ ممالک کی فہرست میں بہتری دکھاتے ہوئے 175 ویں نمبر سے 116واں نمبر حاصل کر لیا ہے تاہم یہ خبر جھوٹ نکلی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ عرصے میں بغیر کسی بہتری کے پاکستان 117 ویں نمبر پر موجود ہے۔
اس سٹوری میں اس فیس بک پوسٹ کا حوالہ بھی دیا گیا جس پر اس خبر کو وائرل کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی سٹوری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے کرپشن کےخلاف اپنی لڑائی میں کرپشن کو شکست دیتے ہوئے کرپٹ ممالک کی فہرست میں بہتری دکھائی ہے اور 175 ویں پوزیشن سے 116 ویں نمبر پر آچکی ہے جبکہ یہ اعداد و شمار غلط ہیں اور پاکستان تاحال 117ویں نمبر پر موجود ہے ۔

اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی جانب سے کسی بہتری کا بھی مظاہرہ نہیں کیا گیا جیسا کہ موجودہ حکومت دعویٰ کرتی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 90 دن میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی بات کی تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات