مفت وٹس ایپ سروس کے استعمال کے خاتمے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد نکلیں، پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے مقبول ایپ کے استعمال کیلئے صارفین کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کرنا پڑے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:17

مفت وٹس ایپ سروس کے استعمال کے خاتمے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) مفت وٹس ایپ سروس کے استعمال کے خاتمے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد نکلیں، پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے مقبول ایپ کے استعمال کیلئے صارفین کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر وٹس ایپ کی مفت سروس کے خاتمے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیغام رسانی کیلئے دنیا کی سب سے مقبول ایپ وٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کو پیغام بھیجے جا رہے ہیں کہ اب اس سروس کے استعمال کیلئے پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ پر پھیلائی جانے والی اس افواہ نے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے وٹس ایپ حکام نے وضاحت کر دی ہے۔ وٹس ایپ حکام نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں سکیم ہیں۔ کمپنی کی کوشش ہے کہ وٹس ایپ کی سروس ہمیشہ کیلئے صارفین کو مفت فراہم کی جائے۔ کمپنی صارفین سے وٹس ایپ کے استعمال کے بدلے کسی قسم کا معاوضہ وصول نہیں کرے گی۔