کوئٹہ ،چاہئے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم بی این پی مینگل کے ساتھ ہیں، نواب اسلم رئیسانی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) میری اتحادی ہے اور ان کے ساتھ ہی رہونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ چاہئے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم بی این پی مینگل کے ساتھ ہیں کیونکہ ضمنی انتخابات میں بی این پی مینگل نے ہمارے اتحادی بن کر ضمنی انتخابات میں اہم کردار ادا کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی تمام باتوں کی تائید کرتا ہوں بلوچستان کے ساحل ووسائل اور صوبہ کے حقوق پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اسمبلی فلور پر ضرور آواز اٹھائیں گے ۔