شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پی ایچ ڈی کے دو سیمینارز کا انعقاد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:02

سکھر ۔ 18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیرِ اہتمام پی ایچ ڈی کے دو سیمینار پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی صدارت میں منعقد ہوئے۔محقق غلام علی گبول نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا پہلا سیمینار شعبہ پولیٹیکل سائنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی چانڈیو کی رہنمائی میں پاکستان میں اچھی حکمرانی(1999-2008): جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت کا جائزہ کے عنوان پر پیس کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا سیمینار ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات کے محقق اختر حسین ماکوجا نے ادارہ برائے بین الاقومی تعلقات کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد کھوڑو کی رہنمائی میں سرد جنگ کے بعد نیٹو اور روس کے تعلقات: افغانستان اور کوسووو کا جائزہ کے عنوان پر پیس کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو نے دونوں محققین کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ محققین نے اپنی تحقیق بہترین طریقے سے پیش کی ہے۔ سیمیناروز کو کامیاب قرار دیا گیا۔ سیمیناز میں اساتذہ، محققین اور یونیورسٹی آفیشلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔