Live Updates

تحریک انصا ف نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ ضرور پورے کرے گی ‘صمصام بخاری

تحریک انصاف موجودہ حالات میںچند دشواریوں کا سامناہے اور ان انشاء اللہ جلدان مسائل سے نکل آئیںگے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

تحریک انصا ف نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ ضرور پورے کرے گی ‘صمصام بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و 201 سے نومنتخب ایم پی اے سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ میں پی پی 201 کی عوام کاشکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر کامیاب کرایا ، میں رائے حسن نواز، رائے عزیزاللہ ، رائے مرتضی اقبال اور تمام ٹیم کاشکرگزار ہوں جن کی محنت سے کامیابی ملی ۔

ان خیالات کا اظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے کی اہم شخصیات اور ورکروں کا مبارکباد کے لئے آنے والے شرکاء سے خطاب کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ ضرور پورے کرے گی ، میری کامیابی میں جن لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا میں ان کو ہمیشہ یاد رکھوں گااور ان کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اورمیں میرے دروازے کے لئے بھی کھلے ہیں جنہوں نے میری خلاف ووٹ دیا ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ میں وزیراعظم خان کے وژن کے مطابق حلقے کی عوام کی خدمت کرونگا اور ان کو درپیش مسائل پر توجہ دونگا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف موجودہ حالات میںچند دشواریوں کا سامناہے اور ان انشاء اللہ جلدان مسائل سے نکل آئیںگے اور عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کریںگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات