میکسیکن ہارس سلائیڈنگ کے اس منفرد انداز کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:56

میکسیکن ہارس سلائیڈنگ کے اس منفرد انداز کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں ..
آپ میں سے کچھ لوگ شاید گھوڑوں کے سلائیڈنگ سٹاپ کے بارے میں جانتے ہونگے۔ ایسا کرنے کے لیے گھوڑے تیزی سے بھاگتے ہوئے اپنا پچھلا دھڑ اور ٹانگیں بے حس حرکت کر لیتے ہیں اور اگلی ٹانگوں سے دوڑتے ہیں۔ اس منظر سے دیکھنے والے کافی محظوظ ہوتے ہیں لیکن عام گھوڑوں کی سلائیڈنگ سٹاپ برعکس اس کے میکسیکن ورژن ”کالا ڈی کاباجو“ کا کوئی مقابلہ نہیں۔ یہ میکسیکو میں ہونے والی کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کھیلوں میں گھوڑوں کے درمیان بہت سے کرتبوں کا مقابلہ ہوتا ہے لیکن سب سے متاثر کن مقابلہ ہارس سلائیڈنگ کا ہوتا ہے۔ ہارس سلائیڈنگ کے ان مقابلوں میں گھڑسوار گھوڑوں کو تیزی سے بھگاتے ہیں اور 20 میٹر کے مستطیلی علاقے میں اس طرح روکتے ہیں کہ گھوڑے پچھلی ٹانگیں روک کر سلائیڈنگ کرتے آگے جاتے ہیں۔ ان مقابلوں میں جو گھوڑا مقررہ حد میں رہتے ہوئے سب سے لمبی سلائیڈ کرتا ہے، اسے پوائنٹس ملتے ہیں۔
کالا ڈی کاباجو کو میکسیکو میں 20 ویں صدی میں قومی کھیل کا درجہ حاصل ہو گیا تھا۔ کالا ڈی کاباجو کی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :