چینی شہر میں اصل چاند سے 8 گنا روشن مصنوعی چاند لانچ کیا جائے گا
امین اکبر جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:56
اس پراجیکٹ کا اعلان چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے 14 ملین آبادی کے شہر چینگڈو میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔
تقریب میں چینگڈو ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مائیکروالیکٹرونکس سسٹم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین وو چونفینگ نے روشن مصنوعی سیارچے یا مصنوعی چاند کے لانچ کرنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔ یہ مصنوعی چاند زمین کے 10 سے لیکر 80 مربع کلومیٹر تک کے علاقے کو روشن کرے گا۔
بظاہر اس مصنوعی چاند پر برسوں سے کام جاری ہے لیکن ٹیکنالوجی میں ہونے والی حالیہ جدت کے باعث یہ اب جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
اس مصنوعی چاند کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں لیکن کچھ میڈیا آؤٹ لٹس کا کہنا ہے کہ مصنوعی چاند کی کوٹنگ خلا میں سورج کی روشنی کو زمین پر منعکس کرے گی۔ اس روشنی کو ایک مخصوص جگہ پر ہی مرکوز کیا جا سکے گا۔
وو چونفینگ نے بتایا کہ سیارچے کی روشنی اور سروس ٹائم دونوں ہی ایڈجسٹ کیے جا سکیں گے۔ روشنی کو دس میٹر کی درستی کے ساتھ کسی بھی جگہ مرکوز کیا جا سکے گا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پروجیکٹ کے لیے چینی حکومت یا چینگڈو کی شہری حکومت بھی تعاون کر رہی ہے یا نہیں۔ تاہم شہری حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے سٹریٹ لائٹ کے اخراجات بھی کم ہونگے اور شہر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
مصنوعی چاند کا خیال اگرچہ کافی دلچسپ ہے لیکن اس سے کافی سنجیدہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر صارفین پوچھ رہے ہیں کہ مصنوعی چاند سے انسانوں اور جانوروں کی نیند کی عادات پر کیا اثر پڑے گا؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی چاند گرد کی طرح نظر آنے والی روشنی پیدا کرے گا۔یہ روشنی جانوروں کو متاثر نہیں کرے گی۔
مصنوعی چاند کا یہ منصوبہ فرانسیسی مصور کے فن پارے سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ فرانیسی مصور نے شیشوں سے بنے ایک نیکلس کو زمین کے اوپر معلق دکھایا تھا، جس سے روشنی منعکس ہو کر سارے سال پیرس کو روشن رکھتی تھی۔ 1990 کی دہائی میں روس نے بھی زنامیا کے نام سے اسی طرح کا ایک پروجیکٹ شروع کیا تھا جسے بعد میں ترک کر دیا گیا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.