فیس بک پے در پے مشکلات کا شکار

شئیرہولڈرز نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں شروع کردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:18

فیس بک پے در پے مشکلات کا شکار
کیلی فورنیا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : فیس بک کے شئیرہولڈرز نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو سربراہی سے ہٹانے کے کیے کوششیں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

اگرچہ گزشتہ دنوں اٹھنے والے سکینڈل نے فیس بک کی ساکھ کو خاصا متاثر کیا تھا۔ فیس بک نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے سکینڈل کے باوجود فیس بک اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی ۔تاہم کچھ روز قبل ایک بار پھر فیس بک کی ساکھ اور سیکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا تھا۔ایسا تب ہوا جب فیس بک اپنی تاریخ کے دوسرےبڑے سائبر حملہ کا شکار ہو ئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں فیس بک پر سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے جبکہ کروڑوں اکاونٹس بھی ہیک کر لئیے گئے ہیں ۔فیس بک انتظامیہ نے سائبر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایف بی آئی اس حوالے سے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔فیس بک کو پے در پے مسائل کا ذمہ دار فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کوقرار دیا جارہا ہے۔

جس کے بعد مارک زکر برگ کے لیے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔فیس بک کے شئیر ہولڈرز نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو سربراہی سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔تاہم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اپنی سربراہی بچا سکیں گے یا نہیں اس کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔