پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا متحدہ عرب امارات میں گرفتار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:40

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا متحدہ عرب امارات میں گرفتار پاکستانیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے متحدہ عرب امارات میں گرفتار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الضابی اور وزیراعظم کے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کے مابین ملاقات میں بات چیت ہوئی جس میں دونوں اطراف نے متحدہ عرب امارات میں معمولی جرائم میں پکڑے جانے والے پاکستانیوں کے معاملے اور ان کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تحدہ عرب امارات میں پاکستانی کارکنوں کے لئے کام کرنے کے حالات کو بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی گئی اور پاکستانی افرادی قوت کے لئے مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹس میں سپیشلائزڈ ویزا ڈیسک قائم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تاکہ ویزا کے اجراء کے عمل کو بہتر کیا جاسکے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وزارت کا دورہ کرنے اور پاکستانی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے دلچسپی لینے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔