ایف آئی ای نے انسانی سمگلنگ اور جعلی ڈگریوں کے مختلف مقدمات میں مطلوب افراد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے انسانی سمگلنگ اور جعلی ڈگریوں کے مختلف مقدمات میں مطلوب افراد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے واجد محمود نامی شخص کو گرفتار کیاگیا جو اے ایم ٹی سی اسلام آباد کو ایک مقدمہ میں مطلوب ہے۔

(جاری ہے)

ندیم عباس نامی شخص کو ویزے کیلئے پیسے لینے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ اٹک کے وقار احمد کو بھی ایک کیس میں مطلوب ہونے پر گرفتار کیا گیا ایف آئی اے ٹیم نے بوہڑ بازار راولپنڈی میں ہومیو کا کاروبار کرنے والے افراد کو غیرقانونی دوائیں رکھنے پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا اور بڑی مقدار می دوائیں برآمد کرلیں اورسٹور سیل کردیئے جعلی ڈگری کے کیس میں ایف آئی اے نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس رضا کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :