اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم کی ناکامی کا اعتراف

جمعہ 19 اکتوبر 2018 10:30

اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم کی ناکامی کا اعتراف
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی ادارے موساد سے وابستہ ویب سائٹ دبکا نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم کا اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم اسلامی مزاحمتی تحریک کے میزائلوں کو نہیں روک سکا اور اسرائیلی فوج کی کمزوری کو واضح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویب سائٹ نے بئرالسبع پر غزہ سے کیے جانے والے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جینس غزہ میں میزائلوں کا پتہ لگانے میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔اسرائیلی ایئرواسپیس انجینئر اور اسرائیلی سیکورٹی نامی ایوارڈ حاصل کرنے والے ماہر موتی شیفر نے کہا ہے کہ آئرن ڈوم علاقے کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج عالمی سطح پر اس سسٹم کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کے کئی ملکوں کو یہ سسٹم بیچ کر اربوں ڈالر کمانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :