انتخابات کے عمل کی نگرانی کے لئے 132غیر ملکی مبصرین آیئں گے، افغان لیکشن کمیشن

جمعہ 19 اکتوبر 2018 10:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے اختتام پر اعلان کیا ہے کہ انتخابات کے عمل کی نگرانی کے لئے چار لاکھ افغان اور132 بین الاقوامی مبصرین نے اپنے نام درج کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان حفیظ اللہ ہاشمی نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مبصرین عام انتخابات کے عمل کی مکمل نگرانی کریں گے۔حفیظ اللہ ہاشمی نے انتخابی مہم کے خاتمے پر امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ شہروں سے اپنے تشہیراتی پوسٹر ہٹالیں اور الیکشن قوانین کا احترام کریں۔انھوں نے کہا کہ امیداروں کی جانب سے اگر تشہیراتی پوسٹر نہ ہٹائے گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔