شردھا کپور کا شکتی کپور کی فلم ’’رنگیلا راجا‘‘ کی ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:07

شردھا کپور کا شکتی کپور کی فلم ’’رنگیلا راجا‘‘ کی ریلیز کے لئے نیک ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کی فلم ’’رنگیلا راجا‘‘ کی ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے والد کی فلم کی ریلیز کے لئے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات والد شکتی کپور، گوندا اور ہدایتکار پہلاج نہالانی کے ساتھ ہیں جن کی فلم ’’رنگیلا راجا‘‘ 16نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ شردھا کپور فلم ’’ساہو‘‘ اور ’’چھچھورے‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :