شاہ رخ خان کے ساتھ میوزک وڈیو میں کام کرنے کا تجربہ دلسچپ رہا، اے آر رحمان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:07

شاہ رخ خان کے ساتھ میوزک وڈیو میں کام کرنے کا تجربہ دلسچپ رہا، اے آر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ گلوکار و موسقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اڑیسہ ہاکی ورلڈ کپ بھوبنسور کے تھیم سانگ کے لئے میوزک وڈیو کے لئے کام کرنے کا تجربہ دلسچپ اور شاندار رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے آر رحمان نے کہا ہے کہ گلزار اور میں گانے کے لئے بہت زیادہ پر جوش ہیں اور شاہ رخ خان نے اسے مزید دلچسپ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ میوزک وڈیو سب کو پسند آئے گی۔