ٹیسٹ کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مہندرا سنگھ دھونی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:19

ٹیسٹ کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے بھی پوری ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد ٹیم بھر پور فارم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کلین سوئپ کرنے کے بعد کھلاڑی بھرپور فارم میں اور انکے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان حریف تسلیم کرنے کی غلطی نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کے لئے ہوم گرائونڈ پر ون ڈے سیریز کے لئے بھی خطرناک حریف ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :