قومی وویمن والی بال چمپئن شپ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:27

قومی وویمن والی بال چمپئن شپ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا تربیتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) قومی وویمن والی بال چمپئن شپ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری ہے، ٹیم کے کوآرڈینیٹر عون عباس ہاشمی نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے گیارہ خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں آمنہ ظفر، آسیہ نیازی، آمنہ نیازی، اقراء ، درخشاں، نازیہ ملک، ماریہ منیر، فرحانہ رمضان، مصعومہ خان، مصباح حنا، نیلم شہزادی شامل ہیں، کوچ ذوالفقار کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہی ہیں، انہوں نیکہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چمپئن شپ 24کتوبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی، اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں -