سابق قومی باکسنگ کوچ مجید بروہی کا یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پرسوں واپس وطن پہنچیں

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:27

سابق قومی باکسنگ کوچ مجید بروہی کا یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پرسوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) قومی باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اورمائے جم کے فزیکل ٹرینر مجید بروہی اسپین اورہالینڈ کے ا یک ماہ کے طویل تربیتی دورے کے بعد پرسوں اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

مجید بروہی گزشتہ ماہ مائے جم کے چیف ایگزیکٹیو بلال بکو اورلیڈیز ٹرینر کے ہمراہ اسپین اورہالینڈ کے تربیتی دورے پر گئے تھے اس دورے میں مجید بروہی نے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم کے علاوہ اسپین کے دارالحکومت بارسلونا اوراسپین میں فٹ بال کے مرکز ویلنسیا کے مختلف کلبوں اورفزیکل سینٹرز میں تربیت حاصل کی ۔

ویلنسیا میں مجیدبروہی نے دو ہفتہ کے ایڈوانس فزیکل فٹنس کورس میں بھی شرکت کی۔کامیاب دورے کے بعد مجید بروہی اتوار کی صبح کراچی پہنچ جائیں گے۔ مجید بروہی نے ویلنسیا سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرا تربیتی دورہ کامیاب رہا۔ میں نے ایمسٹرڈیم بارسلونا اورخاص طورپر ویلنسیا میں دستیاب شاندار اسپورٹس سہولیات سے فائدہ اٹھایا خاص طورپر یورپین اسینڈرڈ اور تجربہ کار فزیکل ماہرین سے مجھے جدید تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :