ْتاجر تنظیموں کی کانفرنس طلب کرکے آئند ہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا‘ اشرف بھٹی

ہیجانی کیفیت کے خاتمے کیلئے عملی طور نہ ہونے کیوجہ سے مایوسی بڑھ رہی ہے ‘ صدر آ ل پاکستان انجمن تاجران

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34

ْتاجر تنظیموں کی کانفرنس طلب کرکے آئند ہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مختلف مدوں میں ٹیکسزکی ادائیگی،مہنگے یوٹیلٹی بلز اور نامساعدحالات نے کاروباری طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ملک کی فضاء پر چھائی ہیجانی کیفیت کے خاتمے کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے جس سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی اپنی پالیسیاں ٹیکس نیٹ بڑھانے میں رکاوٹ ہیں جبکہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔پنجاب کے بجٹ میں بھی صوبائی ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرے ،ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے شرح میں کمی کی جائے جبکہ کمرشل یوٹیلٹی بلز کی وصولی کی بجائے اس میںرعایت دی جائے۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ وفد کو آگاہ کیا کہ بہت جلد تاجر تنظیموں کی کانفرنس طلب کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں آئند ہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اورکانفرنس سے حاصل ہونے والی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :