ینگ ڈاکٹرز کا موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34

ینگ ڈاکٹرز کا موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ہائی کورٹ جانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) ینگ ڈاکٹرز نے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا،درخواست میں موٹر سائیکل بنانے والی تمام کمپنیوں کو فریق بنایا جائے گا۔ینگ ڈاکٹرز نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ موٹر سائیکل کمپنیوں کا بغیر سائیڈ شیشے لگائے موٹر سائیکل مارکیٹ میں فروخت کرنا قابل جرم ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں سائیڈ شیشے کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پرسائیڈ شیشے نہ لگانا حادثات کی بڑی وجہ ہے ،موٹر سائیکل میں ویلزکپ نا لگانے سے خواتین کے دوپٹے ویل میں آنے سے حادثے ہورہے ہیں۔موٹر سائیکل میں ویلز کپ نا لگانے سے چھوٹے بچوں کے پائوں ویل میں آنے سے زخمی ہو رہے ہیں،بچوں کے پاں موٹر سائیکل ویلز میں آنے سے سپوک ویل انجریز ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے پیچیدہ آ پریشن کرنے پڑتے ہیں۔ڈاکٹرز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل بنانے والے کمپنیاں مو ٹر سائیکل فروخت کرتے وقت ہیلمٹ فری فراہم کریں اورحکومت پلاسٹک کے ہیلمٹ بنانے والوں کے خلا ف سخت کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :