نیشنل بینک آف آسٹریلیا کے 300 ملازمین بینکنگ کوڈ کی خلاف ورزیوں پر نوکریوں سے فارغ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:43

نیشنل بینک آف آسٹریلیا کے 300 ملازمین بینکنگ کوڈ کی خلاف ورزیوں پر ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) آسڑیلیا کے قومی بینک سے تقریباً 300 ملازمین کو بینکنگ قوانینکی خلاف ورزیوں کی بنا پر ان کی نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیشنل بینک آف آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو انڈریو تھوربن نے آسٹریلوی پارلیمانی کمیٹی کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ بینک کے لئے یہ سال شرمندگی اور ندامت کا باعث بنا ہے کیونکہ رواں سال کے دوران مالیاتی بینک سے تعلق رکھنے والے 300 ملازمین کو غلط کام کرنے پر ان کی نوکریوں سے فارغ کیا گیا یا پھر ان سے استعفی لیئے گئے۔

انھوں نے بتایا مالی اور بینکنگ کوڈ کی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد 1200ملازمین سے انٹرنل انکوئری کی گئی اور 300 ملازمین جو کل سٹاف کا کہ ایک فیصد بنتا ہے کو فارغ کیا گیا اور ان کے کیس ریکارڈز پولیس کو دیدیئے گئے ہیں۔تھوربن نے اپنے بیان میں کہا کہ برطرف ملازمین میں بہت کم تعداد ایگزیٹیو سطح کے ملازمین کی ہے۔تھوربن نے بتایا کہ نیشنل بینک آف آسٹریلیا کے شعبہ ویلتھ منیجمنٹ نے ریٹائرڈ افراد سے ان مشوروں کی فیس لی جو کبھی انھیں دیئے ہی نہیں گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :