لیگی رکن اسمبلی راحت افزا احتجاج کے دوران بے ہوش ہو گئیں

ساتھی لیگی رہنماؤں نے راحت افزا کو پانی پلایا،حالت خراب ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34

لیگی رکن اسمبلی راحت افزا احتجاج کے دوران بے ہوش ہو گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) لیگی رکن اسمبلی راحت افزا احتجاج کے دوران بے ہوش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرآئی پر چھ اراکین کی پنجاب اسمبلیمیں داخلے پر پابندی کے معاملے میں ن لیگی اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پردھرنا دیا۔ ن لیگی ارکان نے حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

تاہم احتجاج کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ احتجاج کے دوران لیگی رکن اسمبلی راحت افزا بے ہوش ہو گئیں۔راحت افزا کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ ان کو خواتین اٹھا کر لے گئی اور راحت افزا کو پانی بھی پلایا گیا۔اپوزیشن ارکان نے شہباز شریف کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ہم تب تک اسمبلی کے اندر نہیں جائیں گے جب تک ہمارے 6ارکان اسمبلی کے اوپر سے اسمبلی میں داخلے سے پابندی نہیں اٹھائے جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا۔جب کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی ، شہبازشریف کی رہائی کیلئے نعرے بازی پر اپنے ردعمل میں الزام عائد کیا کہ ن لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا ہے۔

لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی کا میز توڑنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اسمبلی پر حملہ حمزہ شہباز کی ایماء پر کیا گیا۔ایوان میں ن لیگ کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 6 لیگی اراکین اسمبلی پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی۔