Live Updates

آنے والے دنوں میں کون سے صوبے میں گورنر راج لگنے جا رہا ہے؟

معروف صحافی کامران شاہد نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد بڑی خبر دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:05

آنے والے دنوں میں کون سے صوبے میں گورنر راج لگنے جا رہا ہے؟
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 اکتوبر 2018ء) : معروف صحافی کامران شاہد نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگنے جا رہا ہے۔کیونکہ گورنر سندھ کو جو اختیارات دئیے جا رہے ہیں وہ اٹھارویں ترمیم سے متصادم ہیں۔اور اب یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ چونکہ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت تو نہیں ہے لیکن کراچی کے ووٹرز کو ریلیف دینے کے لیے حکومت گورنر راج کی طرف جا سکتی ہے۔

جس کاثبوت گذشتہ روز فواد چوہدری  کی  ہونے والی پریس کانفرنس ہے۔ خیال رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ۔ وفاق کی طرف سے کراچی کی ترقی کے لئے جو فنڈز دیے جا رہے ہیں وہ درست استعمال نہیں ہو رہے ۔

(جاری ہے)

کراچی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکی سربراہی گورنر سندھ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز حکومت دور میں این ایل جی کے دو ٹرمینل لگائے گئے ، بنیادی طور پر یہ کیمیکل کے ٹرمینل تھے۔ بعد میں ان میں رد وبدل کرکے این ایل جی میں بدل دیا گیا۔ قطر اور اینگرو کے ساتھ کئے گئے معاہدوں میں کمیشن لیا گیا ہے ۔ حکومت کے ساتھ ساتھ ذمہ دار ادارے بھی اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو روزانہ کی بنیادوں پر ا س معاہدے کی وجہ سے 2لاکھ 41ہزار ڈالر دینے پڑ رہے ہیں اور سالانہ 44فیصد ریٹرن دینا پڑتا ہے۔

دنیا میں کہیں بھی اتنا ریٹرن نہیں ہے۔ اس کا کم سے کم ریٹرن 20فیصد ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پاکستان پر دباؤ تھا کہ کرشنگ کا سیزن30نومبر سے شروع کیا جائے مگر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی کے دبا ئو میں نہیں آئے گی اور ہر صورت کرشنگ سیزن 15نومبر سے شروع کیا جائے گا۔ شوگر مل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسانوں کو بروقت ادائیگی کریں ۔

کسانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے فیصلے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ’’فاٹا ‘‘ کو کے پی کے میں ضم کیا جائے گا اور یہ کام بتدریج ہو گا کیونکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں نے اپنا حصہ کم کر کے 3فیصد فاٹا کو دینا ہے۔ وزیراعظم نے فوری طور پر وزارت خزانہ کوحکم جاری کیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر کام بہتر کیا جائے اور صوبوں کو فوراً مذاکرات کر کے انہیں راضی کیا جائے کہ وہ اپنا حصہ کم کریں تاکہ 3فیصدفاٹا کو دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات