ڈنمارک کے ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا سکینڈل منظر عام پر آگیا

یورپ کے شمال میں واقع چھوٹے سے ملک اسٹونیامیں ڈنمارک کا سب سے بڑا بینک ڈانسکی سرمایہ کاری کرتا ہے ،ْرپورٹ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:27

ڈنمارک کے ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) یورپ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ،ْڈنمارک کے ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا۔غیر ملکی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ کے شمال میں واقع چھوٹے سے ملک اسٹونیامیں ڈنمارک کا سب سے بڑا بینک ڈانسکی سرمایہ کاری کرتا ہے ۔ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 10 سالوں میں 200ارب یورو تقریبا 235 ارب ڈالر زکی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، میڈیا ذرائع کے مطابق ڈنمارک کی فنانشل سپروائزری اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات بینک کے ساتھ مل کر کی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن روس اور سابقہ روسی ریاستوں سے کی گئیں، اسٹونیا اور روسی ایجنسیاں ان کی نشاندہی 2007 سے کرتی آ رہی ہیں تاہم بہتر کاروبار کے سبب بینک کی اعلیٰ قیادت نے اس پر توجہ نہیں دی۔اسٹونیا سے رقم براستہ لندن ٹیکس ہیون ممالک تک پہنچائی گئی لیکن رقم کا حتمی مالک کون ہے یہ پتہ نہیں لگایا جاسکا جبکہ معاملے کی تحقیقات فن لینڈ، فرانس اور برطانیہ نے بھی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ فن لینڈ اور روس اسٹونیا کے پڑوسی ممالک ہیں جبکہ اسٹونیا کی آبادی قریب سوا تیرہ لاکھ ہیاور اس کی معیشت قریب 45 ارب ڈالر کی ہے۔