گندم کی کم وزن بوریوں کے خبرمیںکوئی صداقت نہیں،ترجمان محکمہ خوراک

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:30

گلگت۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے مقامی اخبار میں سول سپلا ئی اسلام آ باد کا گند م کی کم وزن بوریاں گلگت بلتستا ن سپلا ئی کرنے کا انکشا ف کے حو الے سے چھپنے والی خبر کی بھر پور اور سختی سے تر دید کی ہے ۔ نیز مذکورہ خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلند ہ قرار دیا ہے ۔محکمہ خوراک کے ترجمان نے مزید اس بات کی وضاحت کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ خوراک حکو مت گلگت بلتستان نے گندم کے صحیح وزن کو یقینی بنا نے کیلئے بیس گودام اسلام اور گلگت بلتستان میں واقع تمام بلک اور سب ڈپو ز پر پہلے سے ہی ڈیجیٹل ویٹ بریجزنصب کیے ہیں ۔

لہٰذاکسی بھی قسم کی گندم کو بیس گودام اسلا م آ باد سے گلگت بلتستان تر سیل کر نے سے قبل وہاں نصب شدہ ڈیجیٹل ویٹ بریجزپر با ضابطہ وزن کیا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

نیز گلگت بلتستان متعلقہ بلک ڈپو یا سب بلک ڈپو پر پہنچتے ہی دوبارہ ڈیجیٹل ویٹ بریجزکے ذریعے وزن کیا جا تا ہے ۔ اگر اس دوران وزن میں کسی بھی قسم کی کمی پائی گئی تو اس کا جر مانہ شارٹیج کی شکل میں متعلقہ ٹھیکیدار کے وائو چر پر ریکارڈ کیا جا تا ہے اور بعد میں گندم کی قیمت اس ٹھیکیدار کے بلات سے لینڈڈ ریٹ پر ریکوری کر کے سرکاری خزانے میں جمع ہو تی ہے ۔

اس مقصد کیلئے محکمہ خوراک کا عملہ دن رات تندہی سے کام کررہا ہے اور مذکورہ اخبار میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ لہٰذا محکمہ خوراک نے ہمیشہ شفاف اور منصفانہ طریقے سے عوام کو بروقت گندم اور آٹا مہیا کر نے کیلئے منظم اقدمات کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :