پنجاب حکومت کا پنجاب کی جیلوں کو یورپ کی طرز پر جدید کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی الارم ،آٹومیٹک سلاخیں لگانے اور اسپیشل مانیٹرنگ رومز قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:38

پنجاب حکومت کا پنجاب کی جیلوں کو یورپ کی طرز پر جدید کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2018ء) :پنجاب حکومت نے پنجاب کی جیلوں کو یورپ کی طرز پر جدید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی جیلوں پر یورپی طرز کے آلات لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کی جیلوں کو یورپ کی طرز پر جدید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیلوں میں جدید طرز کے آلات کے لیے حکومت تک سفارشات بھجوائی جائیں گی۔

سیکورٹی الارم ،آٹومیٹک سلاخیں ،اسپیشل مانیٹرنگ رومز پر غور کیا جا رہا ہے،آٹی ماہرین اور وزیر جیل خانہ جات کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران جیل کی بہتری کے لیے جامعہ حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔جب کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ کا ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑ ہ کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ کہ پنجاب کی جیلوں کو مثبت اور قابل عمل پالیسیوں کے زریعے دارالاصلاح میں تبدیل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جیلوں کے نظام کو سینٹرل کمپیوٹر ائز ڈ نظام سے منسلک کر کے ان کی مانیٹرننگ کی جائے گی ۔جیلوں کے لئے خریدے گئے سامان اور استعمال کئے گئے سامان سے متعلق مکمل انفارمیشن ہر وقت دسیتیاب ہو گی ۔ٹیوٹا کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا اور انہیں مختلف ٹریڈز کی تربیت فراہم کر کے یہاں پر چھوٹی سطح پر کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کو کرپشن فری بنانے اور عوام کے لئے سروس ڈلیوری سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معمولی جرائم میں سزا کاٹنے والوں اور جرمانہ ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے رہا نہ ہونے والے قیدیوں کی فہر ستیں بنائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی جلد رہائی کے لئے اقدامات کئے جا سکیں ۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیر سوشل ویلفئر اور صوبائی وزیر بیت المال سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ جیلز اور سینٹرل جیلز کے لئے نان آفیشل ویزیٹر ز کمیٹیا ں بنائی جا رہی ہیں جو جیلوں کا دورہ کریں گی اور ان کی تجا ویز کی روشنی میں جیلوں میں اصلاحات کی جائیں گی ۔