بٹگرام میں خسرہ بچائو مہم جاری،تین روز میں23 ہزار 173 بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ضلع بٹگرام میں خسرہ بچائو مہم جاری ہے۔ چار روز میں23 ہزار 173 بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غلام اسحاق خان کے مطابق ضلع بٹگرام میں تین روز سے جاری خسرہ بچائو مہم کے دوران 23 ہزار 173 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، خسرہ مہم میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور مہم کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :