اے سی ایبٹ آباد کا سی این جی سٹیشنوں کا دورہ، پریشر اور نرخناموں کی چیکنگ کی خلاف ورزی پر جرمانے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے مری روڈ پر قائم سی این جی سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ گیس کے پریشر اور نرخنامو ں کی چیکنگ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے مری روڈ پر قائم سی این جی سٹیشنوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سی این جی گیس کا پریشر، نرخنامے، گیج، حفاظتی اقدامات بالخصوص آگ بجھانے کے آلات وغیرہ چیک کئے اور خلاف ورزی کرنے والے سی این جی سٹیشنوں پر جرمانے عائد کئے۔

ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں نے شہر میں قائم سی این جی سٹیشنوں اور پٹرول پمپس کو بھی چیک کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اکثر سی این جی سٹیشنز کم پریشر اور پٹرول پمپس ملاوٹ کی آڑ میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :