خیبر پختونخوا حکومت کی ہزارہ کے تین اضلاع کی پانچ نئی تحصیلوں کیلئے اڑھائی کروڑ کے فنڈز کی منظوری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے گذشتہ دور حکومت میں بننے والی ہزارہ کے تین اضلاع کی پانچ نئی تحصیلوں کیلئے مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ ضلع مانسہرہ کی تحصیل بفہ پکھل کو 50 لاکھ روپے جاری ہوں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق یہ فنڈز رواں مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں مالی طور پر کمزور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کیلئے مختص فنڈز سے اجراء کئے جائیں گے۔

محکمہ خزانہ کے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق ہر ٹی ایم اے کو 50 لاکھ روپے فنڈز جاری کیا جائے گا، ہزارہ کے تین اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بننے والی نئی تحصیلوں کیلئے فنڈز جاری ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق مانسہرہ کی نئی تحصیلوں بفہ پکھل اور دربند کو 50، 50 لاکھ روپے، ایبٹ آباد کی تحصیلوں لورہ اور لوئر تناول اور ہری پور کی تحصیل خانپور کو فی تحصیل 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :