Live Updates

چھڈ دے ساڈی جان نیازی، گو نیازی گو نیازی

ن لیگ کی خواتین رہنماؤں نے نعرے لگانے شروع کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:04

چھڈ دے ساڈی جان نیازی، گو نیازی گو نیازی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2018ء) ن لیگ کے دور حکومت میں تحریک انصاف خوب نعرے بازی کرتی تھی۔یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنوں میں بھی ' گو نواز گو' کے نعرے لگواتے تھے اور پھر 'گو نواز گو' ایک ٹرینڈ بن گیا۔یہاں تک کہ نواز شریف کو نا اہل کر دیا گیا۔تحریک انصاف کی طرف سے 'گو نواز گو' پر نغمے بھی بنائے گئے۔

یہی نہیں بلکہ گو نواز گو کے نعروں نے نواز شریف کا جیل میں بھی پیچھا نہیں چھوڑا تھا۔جب نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کاٹ رہے تھے تو ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گو نواز گو کے نعروں نے جیل میں بھی نواز شریف کی جان نہ چھوڑی ، قیدیوں نے بیرک میں دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی۔ لیکن اب جب کہ عمران خان کی حکومت آ گئی ہے تو نعرے سننے کی باری پی ٹی آئی کی حکومت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیتے ہوئے لیگی کارکنان نے عمران خان کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری عمران خان کے خلاف نعرے لگانے میں سب سے آگے آگے تھیں۔عظمیٰ بخاری نے نعرے لگائے کہ "مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی' " چھڈ دے ساڈی جان نیازی، گو نیازی گو نیازی"۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی عظمیٰ بخاری کی اس ویڈیو پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں ایک صارف نے کہا کہ   یہ فقط آپ کا غرض ہے کہ موجودہ حکومت چلی جائے۔

اور آپ کی آنا کو تسکین مل جائے۔ ریاست اور ریاستی ادارے بھلے جائیں بھاڑ میں۔ ٹیکس کس چڑیا کا نام ہے؟ سرکاری زمینوں پر قبضے آپ کا حق ہے۔ بس اپ کو لٹیرے چاہئے جو خود بھی لوٹے اور اپ کو بھی لوٹنے دیں۔ اپ کو حکمران نہیں بس اپنے جیسے لوگ چاہئے۔جو خود بھی عوام کا پیسہ لوٹتے رہیں اور آپ کو بھی اس کی کھلی اجازت دیں۔جب کہ کچھ صارفین نے تو عمران خان کو وہ وقت یاد دلا دیا جب وہ نواز حکومت کے خلاف نعرے لگاتے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات