Live Updates

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ،ْ کانفرنس میں عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پربات کرینگے ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:26

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 اکتوبر کو ریاض پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں 23 اکتوبر سے مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات پر3 روزہ کانفرنس شروع ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو ریاض پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے، کانفرنس میں عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پربات کریں گے ،ْ اپنے آئندہ 5 سالہ وڑن سے دنیا کوآگاہ کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملیں گے ،ْ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سی3800 مندوب آرہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات