Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے ،ْ برطانوی میڈیا

پاکستانی حکومت کی توانائی کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بات چیت ہورہی ہے ،ْرپورٹ پاکستان نے سعودی عرب سے تیل کی تاخیر سے ادائیگی کے معاہدے کی بھی بات کی ہے جس پر غور جاری ہے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:40

وزیر اعظم عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز ایک وجہ سعودی دولت ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز کی ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے، اس مقصد کیلئے پاکستان سعودی وفد سے ملاقات کر رہا ہے اور ان سے توانائی کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بات چیت ہورہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل کی تاخیر سے ادائیگی کے معاہدے کی بھی بات کی ہے جس پر غور جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات