ڈیل سٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے

بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون باﺅلر دیکھ رہا ہوں:ڈیل سٹین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:22

ڈیل سٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر2018ء) جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔آسٹریلوی ٹیم نے ایشیاءمیں اپنی سپن باﺅلنگ کے خلاف کمزوری پر بہت کام کیا تاہم پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں سپن باﺅلرز نے زیادہ محمد عباس نے ان کاجینا حرام کردیا ،جنوبی افریقا کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون باﺅلر دیکھ رہا ہوں “۔

سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” میں ابھی صرف محمد عباس کو دیکھ رہا ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ عباس مجھے دس میں سے دس مرتبہ آﺅٹ کرلیتے ،وہ ہر طر ح کی کنڈیشنز کے بہترین باﺅلر ہیں “ ،
گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی باﺅلنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آﺅٹ کرلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک اور سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈ نے ٹویٹ کیا کہ ” میں نے حال ہی میں کاﺅنٹی سیزن میں عباس کی باﺅلنگ کا سامنا کیا ، پہلی اننگز میں پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگیا اور دوسری اننگز میں کسی طرح سے پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کے باوجود آﺅٹ نہیں دیا گیا ،انہوں نے مجھے گھما کر رکھ دیا “ ،
سابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر جیسن گلیسپی نے اپنے ٹویٹ میں محمد عباس کی کامیابی کا اہم ترین راز افشاں کیا،
سابق بھارتی بلے باز محمد کیف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” پاکستان نے ہمیشہ بہترین فاسٹ باﺅلر دنیا کودیئے ہیں، محمد عباس بھی ناقابل یقین حد تک ٹیلنٹڈ فاسٹ باﺅلر ہیں،
لیسٹر شائر کاﺅنٹی کے کوچ پال نکسن نے بھی محمد عباس کی تعریفوں کے پل باندھے۔