امریکہ میں تبدیل شدہ کپاس اگانے کی اجازت دے دی گئی ہے جسے بطورخوراک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

اگر کپاس کا تیل نکال لیا جائے تو انسان اس کو کھا سکتے ہیں، تیل کا استعمال بھی کھانا بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے، سائنسدان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) امریکہ میں تبدیل شدہ کپاس اگانے کی اجازت دے دی گئی ہے جسے بطورخوراک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہے۔امریکہ کی وزارت کاشت کاری، حیوانات و حیاتیات کی صحت نے تبدیل کی گئی کپاس کی کاشت پرعائد پابندی کو ہٹا دیا ہے۔ اس تبدیل کی گئی کپاس کا بیج ٹیکسس اور ایلبیما اے انڈ ایم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پہلے بھی کپاس کو حیوانوں کے لیے خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن عمومی طور پر بھیڑ، بکریوں اور مویشیوں کو کپاس بطورخوراک دی جاتی ہے تاہم عام کپاس ایک کیمیکل گوسیپول کی وجہ سے انسانوں کی خوارک کے لیے مناسب نہیں۔اس بیج کو تیار کرنے والے سائنس دان کریتی راٹھورکے مطابق کپاس کی اس کیمیکل بنانے کی صلاحیت ختم کرکے اس کو انسانوں کی خوراک کے لیے کابل استعمال بنا دیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ اگر کپاس کا تیل نکال لیا جائے تو انسان اس کو کھا سکتے ہیں۔ تیل کا استعمال بھی کھانا بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوا تو ایشیا اور افریقہ کی غذائیت کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :