مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں 2نوجوان شہید کر دیئے

ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ظلم وتشدد کے باعث میں خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں 2نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کرال ہار میں ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترچھل میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کئی افرا د کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترچھل لاسی پورہ میں گزشتہ شب پیش آنے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد قابض اہلکاروں نے مشتعل ہو کر شہریوںکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاقے کے رہائشیوںنے کہا کہ دھماکے کے فوراً بعد قابض بھارتی فوجیوں انکے گھروں میں داخل ہو گئے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو مار اپیٹا۔ قابض فوجی اہلکاروں کے ظلم و تشدد کے باعث متعدد خواتین سمیت گیارہ افرا د زخمی ہو گئے ۔ شدید زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میںداخل کیا گیا۔