ایرانی اداکارہ کا بھارتی ڈائریکٹر پرسیکس کے بدلے فلم میں کام دینے کا الزام
وپل امرت لال شاہ نے صاف الفاظ میں مطالبہ نہیں کیا ،ْ روپے سے یہی محسوس ہوا کہ وہ یہی چاہتے ہیں ،ْ رپورٹ ڈائریکٹر ہمیشہ اپنے دفتر یا ہوٹل میں اپنے قریب کھینچ کر گلے لگانے کی بھی کوشش کرتے تھے ،ْ بوسہ دینے کی بھی کوشش کی ،ْایلناز نوروزی
جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:27
(جاری ہے)
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایرانی اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ وپل امرت لال شاہ نے انہیں کم سے کم 2 بار بوسہ دینے کی کوشش کی جبکہ وہ ہمیشہ انہیں اپنے دفتر یا ہوٹل میں اپنے قریب کھینچ کر گلے لگانے کی بھی کوشش کرتے۔
ایلناز نوروزی کے مطابق وہ نمستے انگلینڈ میں کام کرنے کی خواہاں تھیں اور اس لیے پرجوش بھی تھیں، تاہم وپل امرت لال ان سے فلم میں کاسٹ کیے جانے کے بدلے جنسی تعلقات چاہتے تھے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بار وپل امرت لال شاہ کو اپنے ہی دفتر میں نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرنے کے دوران سمجھایا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،ْانہیں اپنے دفتر میں ان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق ان ہی دنوں میں اگرچہ وپل امرت لال شاہ نے انہیں ‘نمستے انگلینڈ’ میں کاسٹ نہیں کیا، تاہم انہیں جلد ہی معروف ویب سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ میں کاسٹ کرلیا گیا، جو ان کیلئے اچھا ثابت ہوا۔خیال رہے کہ وپل امرت لال شاہ کی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا ہے ،ْفلم کو 19 اکتوبر کو ریلیز کردیا گیا۔ایلناز نوروزی نے اب تک بھارت کی ویب سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ کے علاوہ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کیا ہے، وہ اس سے قبل پاکستانی فلم ‘مان جاؤ نا’میں کام کرچکی ہیں۔ایلناز نوروزی ایران میں پیدا ہوئیں تاہم جلد ہی وہ یورپی ملک جرمنی منتقل ہوگئیں ،ْ جہاں وہ پلی بڑھیں۔ایرانی نژاد ایلناز نوروزی نے محض 15 برس کی عمر میں جرمنی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا ،ْانہیں نہ صرف جرمن اور انگریزی بلکہ فرینچ، اردو اور ہندی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔ایلناز نوروزی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے خصوصی پرشین رقص بھی سیکھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.