Live Updates

وزیراعظم کا دورہ چین سے قبل اہم اقدام ،

سی پیک منصوبے کیلئے قائم کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو عمران خان کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی کے ممبران میں اضافہ ،اب خصوصی کمیٹی کابینہ کے 12ارکان پر مشتمل ہو گی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:52

وزیراعظم کا دورہ چین سے قبل اہم اقدام ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے قبل اہم قدم اٹھاتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے قائم کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی کے ممبران میں اضافہ کرتے ہوئے کابینہ کے مزید ارکان کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب خصوصی کمیٹی کابینہ کے 12 ارکان پر مشتمل ہو گی جس کے لئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ خزانہ،خارجہ ،ریلوے ،مواصلات ،پیٹرولیم ،داخلہ، قانون، پاور اور ساحلی امور کے وزراء بھی کمیٹی کے حصہ ہوں گے۔

اس کے ساتھ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت اور ادارتی اصلاحات کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ کمیٹی دورہ چین سے قبل سی پیک سے متعلق معاملات کا حتمی جائزہ لے گی اور سی پیک کے تحت کئے گئے تمام معاہدوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبے سے جڑے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات