غریب اور مڈل کلاس کو اگر ریلیف نہ دیا گیا تو ملک میں انارکی پیدا ہونے کا خطرہ ہے‘سینیٹر آصف کرمانی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:52

غریب اور مڈل کلاس کو اگر ریلیف نہ دیا گیا تو ملک میں انارکی پیدا ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ غریب اور مڈل کلاس کو اگر ریلیف نہ دیا گیا تو ملک میں انارکی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مڈل کلاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے اور حکومت غریب اور مڈل کلاس کا معاشی قتل بند کرے۔انہوںنے کہا کہ جو حکومت عوام کو دو وقت کی با عزت روٹی نہ دے سکے ایسی حکومت کا چلے جانا ہی بہتر ہے ۔