سندھ حکومت کا صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیںگے،کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل پروسیجر ہے، مرتضی وہاب

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:54

سندھ حکومت کا صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے انٹرویوز کی بنیاد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) سندھ حکومت نے صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں سندھ مشیر اطلاعات وقانون مرتضی وہاب نے بتایاکہ بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل پروسیجر ہے اور ڈاکٹروں کی بھرتی کیلیے سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے، بھرتیوں کا فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کوکنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائیگا، بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :